حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ
عالمِ ربانی، ممتاز فقیہ اور عالمِ تشیع کے عظیم مرجعِ تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی قدس اللہ نفسہ الزکیہ کے انتقال سے حوزات علمیہ، دینی معاشرے اور مکتب اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے وابستہ عقیدت مندوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
اس بلند مرتبہ فقیہ اور بصیر مرجع نے اپنی بابرکت زندگی اسلام کی نورانی تعلیمات کے فروغ، تشیع کے دینی تشخص اور عقائد کی حفاظت، شاگردوں کی تربیت اور علوم اہل بیت علیہم السلام کی اشاعت میں گزاری۔ ان کے علمی اور معنوی آثار حوزات علمیہ اور عالمِ تشیع کے لیے ایک قیمتی سرمایہ رہیں گے۔
بلاشبہ اس ممتاز علمی اور روحانی شخصیت کی رحلت حوزات علمیہ اور عالمِ اسلام کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اس عظیم شخصیت کا نام اور ان کی یاد حوزہ علمیہ اور عالمِ تشیع کی علمی و دینی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔
میں اس مصیبت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبرِ معظم انقلاب، مراجع عظامِ تقلید، علمائے کرام، حوزات علمیہ، ان کے شاگردوں، عقیدت مندوں اور مرحوم کے معزز خاندان، بالخصوص ان کے فرزندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
بارگاہِ خداوندی میں دعاگو ہوں کہ وہ اس عالمِ ربانی کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے اولیائے کرام کے ساتھ محشور فرمائے، نیز ان کے پسماندگان اور تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
سید ہاشم حسینی بوشہری










آپ کا تبصرہ